الخدمت دسترخوانوں پرسحری وافطاری کے اہتمام کا سلسلہ جاری

   الخدمت دسترخوانوں پرسحری وافطاری کے اہتمام کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت ماہ رمضان المبارک میں شہر کے تمام اضلاع میں دسترخوانوں پر خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔جہاں مسافروں،ضرورت مندوں،راہ گیروں کیلئے افطاری اورسحری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔یہ سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا۔الخدمت کے تحت لیاری،اورنگی،گلستان جوہر،ٹیپو سلطان روڈ،بہادر آباد کلب،شہید ملت روڈ،لیاقت نیشنل اسپتال سمیت شہرکے دیگر علاقوں میں دستر خوان موجود ہیں،جن سے یومیہ ہزاروں لوگ استفادہ کر رہے ہیں،جبکہ بڑی تعداد میں الخدمت کے رضاکار ان دسترخوانوں پر خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔دریں اثنا  ڈائریکٹرکمیونٹی سروسز الخدمت قاضی سید صدر الدین نے کہا ہے کہ الخدمت ہر سال کی طرح رواں سال بھی رمضان المبارک میں شہریوں کی خدمت کر رہی ہے۔الخدمت کے دسترخوانوں کے ذریعے ہزاروں مسافراور راہ گیر سحری اور افطار سے استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الخدمت دستر خوان سال کے دیگر مہینوں میں بھی مسافروں،راہ گیروں اور ضرورت مندوں کیلئے صبح،دوپہر اور شام کے اوقات میں کھانے کا اہتمام کرتے ہیں۔قاضی سید صدرالدین نے کہا  ان دسترخوانوں کے ذریعے کھانے کی فراہمی پر الخدمت سالانہ کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے،ماہ مقدس میں کمزوروں اور محتاجوں کا  خیا ل رکھنا بڑی خدمت ہے۔ دسترخوانوں کو چلانے کیلئے الخدمت کو صاحب ثروت افراد کا تعاون حاصل رہتا ہے۔ راشد قریشی نے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ ماہ مقدس میں ضروت مندوں اور کمزوروں کی مدد کیلئے الخدمت کا ساتھ دیں۔