آئندہ بجٹ نہ صرف عوام دوست ہو گا بلکہ مہنگائی بھی روکے گا
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ دنوں قوم پر واضح کر چکے ہیں کہ آنے والا بجٹ نہ صرف ایک عوام دوست بجٹ ہو گا بلکہ وہ بجٹ مہنگائی کو بھی روکے گا اور اس بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی حکومت کوشش کرے گی اور حکومت کی یہ بھی کوشش ہو گی کہ عوام پر کسی قسم کا کوئی اضافی بوجھ بجٹ میں نہ ڈالا جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
عثمان ڈار