حسن ابدال بس حاد ثہ، محمود خان  کی 15 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

حسن ابدال بس حاد ثہ، محمود خان  کی 15 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے حسن ابدال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے15 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی محمود خان نے اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعلی نے بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہید کانسٹیبل کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے اور انہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -