وزیر اعلی محمود خان کی کورونا  سے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نور اسلام کے انتقال پر افسوس 

وزیر اعلی محمود خان کی کورونا  سے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نور اسلام کے ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نور اسلام کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کورونا کی صورتحال میں ڈاکٹروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -