لاہور کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ،لاہور میں نئے پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے ،شہرکی ترقی کیلئے اربوں روپے کا ڈویلپمنٹ پیکج دیا ہے،صوبائی دارالحکومت کی خوبصورتی کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے۔عید کی تعطیلات کے دوران مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
وزیراعلیٰنے کمشنر لاہورڈویژن محمد یونس کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا بھی حکم جاری کیا۔