این سی اوسی کا ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

این سی اوسی کا ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں بنانے کا فیصلہ
این سی اوسی کا ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی اوسی ) کی جانب سے کورونا ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کیلئے عید تعطیلات کے دوران کے دوران ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمرکی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میںکوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود ا لزمان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی ہے۔ اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی اور سی کے مطابق اس سے قبل 6 سے 18 مئی تک سیاحتی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رکھنے، لوکل اور بیرون ممالک کے لیے سیاحتی مقامات کی بندش اور شمالی علاقہ جات کے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلے کے تحت کراچی میں ساحل سمندر پر بھی عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائیشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہو گی۔

مزید :

قومی -