بیرون ملک سے پاکستان آنےو الے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع

بیرون ملک سے پاکستان آنےو الے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع
بیرون ملک سے پاکستان آنےو الے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایوی ایشن(سی اے اے ) کے اقدامات کے تحت کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع کردیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافروں کو جہاز سے باہر نکلتے ہی سی اے اے کے عملے کی جانب سے ٹوکن فراہم کیا جائے گا۔اس ضمن میں ڈپٹی ایئرپورٹ مینجر نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے 200 سے زائد 2 سیٹر پر مشتمل کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کے مرحلہ وار محکمہ صحت کا عملہ ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے حاصل کئے جائیں گئے جس کے بعد انھیں ویٹنگ ایریا منتقل کردیا جائے گا۔ ریپٹ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر مسافروں کو فراہم کردی جائے گی تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیلئے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا اور منفی رپورٹ آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

قومی -