پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری 

پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری 
پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری 

  

خوشاب ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، انتخابی میدان میں آٹھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔

پی پی 84 میں رجسٹر ووٹروں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 92ہزار687ہے جن میں ایک لاکھ 55ہزار104مرد اور ایک لاکھ 37ہزار583خواتین ووٹرز ہیں ، ادھر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کیلئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں ۔حلقے میں سکیورٹی پر پولیس کے علاوہ رینجرز بھی تعینات کی گئی ہے

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنوں کو جی آئی ایس کے ذریعے جیو ٹیگ کیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے محمد معظم ، پی ٹی آئی کے علی حسین اور پیپلزپارٹی کے غلام حبیب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -