لاہور،ڈیفنس میں لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزم گرفتار

لاہور،ڈیفنس میں لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزم گرفتار
لاہور،ڈیفنس میں لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزم گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورپولیس نے ڈیفنس علاقے میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں دوملزمان ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی92نیو ز کے مطابق دونو ں ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار کے دوست ہیں۔پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے،مقتولہ نے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھاجس کے باعث ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابقمقتولہ کے جسم پر تشدد اور گلے پر گولی لگنے کا نشان موجود ہے، ماہرہ چند روز قبل اپنی دوست ہمراہ یوکے سے پاکستان آئی تھی۔ مقتولہ کو سحری کے وقت اسکے دوست گھر چھوڑ کر گئے اور دوپہر میں لاش برآمد ہوئی۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -