خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا، مریم نواز

خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا، مریم نواز
خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا، مریم نواز

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خوشاب کے حلقہ پی پی 84میںآ ج ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشاب کے بہنوں ،بھائیوں اور بزرگو کورونا ایس او پیز کے تحت گھر سے نکلیں، اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔ ایک کلو آٹا چینی کیلئے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں، خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔

لیگی نائب صدر اپنے پیغام کے ساتھ ضمنی الیکشن کے حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی۔

مزید :

قومی -