اسلام آبادہائیکورٹ کے برطرف ہونے والے سینئر جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کیلئے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی 

اسلام آبادہائیکورٹ کے برطرف ہونے والے سینئر جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کیلئے ...
اسلام آبادہائیکورٹ کے برطرف ہونے والے سینئر جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کیلئے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس 17 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کیاہے ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ 17 مئی کو سماعت کرے گا ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے حکم کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے ۔

خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو 11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ا±س وقت کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -