محکمہ موسمیات کی تیز بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے جمعرات کے دن پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گردآلود ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق نم ہوائیں ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں اور 8 مئی تک برقرار رہیں گی۔