پنجاب حکومت کے ملازمین کو عید الفطر پر 9 چھٹیاں مل گئیں 

پنجاب حکومت کے ملازمین کو عید الفطر پر 9 چھٹیاں مل گئیں 
پنجاب حکومت کے ملازمین کو عید الفطر پر 9 چھٹیاں مل گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے اپنے ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر 9چھٹیاں دے دیں ،نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری ادارے 10سے 15مئی تک بند رہیں گے ۔

پنجاب حکومت کے ملازمین 8مئی ہفتہ سے اپنی چھٹیاں کریں گے جو 15مئی ہفتہ تک جاری رہیں گی اور اس کے ساتھ ہی اتوار کی چھٹی سے بھی لطف اندوز ہوں گے ،ایک ہفتہ کی تعطیلات کا اعلان پاکستان کے اعلی نگرانی کے ادارہ کی سفارشات اور وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہوا۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 8 سے 16 مئی تک نقل و حرکت پر قابو پانے کے لئے ” گھر پر رہیں ، محفوظ رہیں“ حکمت عملی کا اعلان کیا۔ اس حکمت عملی کے تحت انتہائی ضرورت کی اشیاءمثلاًگروسری اسٹورز ، میڈیکل سٹورز ، ہسپتالوں ، ویکسی نیشن سینٹرز ، سبزیوں ، پھلوں ، گوشت کی دکانوں ، بیکریوں ، پٹرول پمپوں کے علاوہ ، تمام بازار ، کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔

مزید :

قومی -