پی پی 84 خوشاب،یوسی جوڑاکلاں میں تاحال کوئی ووٹ کاسٹ نہ ہوسکا
خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84میں آج ہونے والے ضمنی انتخا ب کے دوران یونین کونسل (یوسی)جوڑاکلاں میں تاحال کوئی ووٹ کاسٹ نہ ہوسکا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خوشاب کی یونین کونسل جوڑا کلاں میں بنائے گئے پولنگ سٹیشن پر تعینات الیکشن کمیشن کا عملہ صبح 8 بجے سے فارغ بیٹھاہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے ووٹنگ کے عمل کامکمل بائیکاٹ کررکھاہے ۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نمائندے نے ہمارے مسائل حل نہیں کئے۔
واضح رہے کہ پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، انتخابی میدان میں آٹھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔پی پی 84 میں رجسٹر ووٹروں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 92ہزار687ہے جن میں ایک لاکھ 55ہزار104مرد اور ایک لاکھ 37ہزار583خواتین ووٹرز ہیں۔