سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے ؟ جدہ فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے پیشگوئی کر دی 

سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے ؟ جدہ فلکیاتی انجمن کے سربراہ ...
سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے ؟ جدہ فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے پیشگوئی کر دی 

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں اس سال رمضان المبارک کے 30 روز مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں عید کا چاند 12 مئی بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس طرح عید الفطر جمعرات 13 مئی کو متوقع ہے۔سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن کا کہنا ہے کہ منگل 11 مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا البتہ سعودی عرب میں عید الفطر کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -