وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا
وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس آج ہوگا۔اجلا س میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیو ز کے مطابق اجلاس میں آفشور سپلائی کنٹریکٹرز کو ہونے والے ادائیگیوں پر ٹیکس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، بجلی کے شعبے کو دی گئی سبسڈیز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور نومبر 2019 سے جون 2020 تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نیپرا کے فیصلے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے 57 کروڑ کی منظوری کا امکان بھی ہے جبکہ آکسیجن کی تیاری کیلئے صنعت کو بلا تعطل کام کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق زرعی مصنوعات کی برآمدات کی پالیسی پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں وزارت دفاع، پٹرولیم ڈویڑن و دیگر کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری سمیت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 1 ارب 56 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -