کینڈین ٹریول ولاگر روزی گیبریل نے پاکستانی شہری کیساتھ شادی کرلی

کینڈین ٹریول ولاگر روزی گیبریل نے پاکستانی شہری کیساتھ شادی کرلی
کینڈین ٹریول ولاگر روزی گیبریل نے پاکستانی شہری کیساتھ شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈین ٹریول ولاگر روزی گیبریل جنہوں نے گزشتہ برس دورہ پاکستان کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا ، انہوں نے اب پاکستانی شہری کے ساتھ شادی کرلی ہے ۔
روزی گیبریل مشہور کینڈین ٹریولر ہیں جو اکیلے سفر کرتی ہیں ، ان کی ڈاکو منٹری یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر تین لاکھ سے زائد افراد دیکھتے ہیں ۔انگیریز جریدے کے مطابق اپنے شادی کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے روزی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ پاکستان آکر محبت کر بیٹھیں گی ۔


روزی نے کہا ” میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آو¿ں گی اور پیار کروں گی ، نہ صرف کسی ملک اور اس کے عوام کے ساتھ بلکہ خاص طور پر ایک فرد کیساتھ بھی ، میں نے ساری زندگی اس کی تلاش کی ، میری روح کا ساتھی ، میرا ساتھی ، میرا بہترین دوست۔


گیبریل نے اپنی طرح کے ہی ایک پاکستانی ٹریول ولاگر عدیل عامر سے شادی کی،اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ نہ صرف مجھے میری روح کا ساتھی ملا بلکہ میں نے اپنا بہترین دوست بھی پا لیا،وہ جس کی مجھے ہر دن چاہ تھی اور میں ہر گزرتے دن کیساتھ پہلے سے زیادہ محبت کروں گا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -