مالی سال 2021۔ 22 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

مالی سال 2021۔ 22 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
مالی سال 2021۔ 22 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری خزانہ کامران افضل نے مالی سال 2021۔ 22 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔ 

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کامران افضل کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گاا، بجٹ میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں،آئی ایم ایف کو کورونا کے دوران معاشی حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائر س کے سد باب کے لئے عالمی مالیاتی ادارے سے فوری فنڈز کے اجراءکی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف نے انسداد کورونا کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے۔

مزید :

قومی -