ضمنی انتخاب، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے باعث معطل ہونیوالا پولنگ کا عمل بحال

ضمنی انتخاب، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے باعث معطل ...
ضمنی انتخاب، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے باعث معطل ہونیوالا پولنگ کا عمل بحال

  

خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کے درمیان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تلخ کلامی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا جسے کچھ دیر کے بعد بحال کر دیاگیا۔

پی پی 84خوشاب کے پولنگ سٹیشن جمالی بلوچاں میں ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے پر دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور تلخ کلامی کرنے لگے جس کے باعث پولنگ کا عمل عارضی طور پر روکا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -