لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور میں صبح سویرے ہی بوندا باندی ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے ، ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی رم جھم سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور میں اچھرہ،رائیونڈ روڈ، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور پھوار سے روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -