آئی سی سی نے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی، اس میں کتنے اور کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟ بڑی خوشخبری

آئی سی سی نے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی، اس میں کتنے اور کونسے ...
آئی سی سی نے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی، اس میں کتنے اور کونسے پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں؟ بڑی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی  نامزد کردہ  فہرست میں شامل کرلیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منتھ آف اپریل کے لیے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے ساتھ نیپال کے خوشال بھرنل قابل ذکر ہیں۔

بابر اعظم  نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 193 رنز کی اننگز  کھیل کر سب کے دل جیتے ہیں۔
آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں آسٹریلیا کی  دو اور نیوزی لینڈ کی ایک کرکٹرشامل ہے۔فینز کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئرآف دی منتھ  کا انتخاب کرے گا۔

مزید :

کھیل -