پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی ٹیم پر دہشتگردوں کاحملہ،چار جوان شہید، چھ زخمی

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی ٹیم پر دہشتگردوں کاحملہ،چار جوان شہید، چھ ...
پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی ٹیم پر دہشتگردوں کاحملہ،چار جوان شہید، چھ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے والی ٹیم پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا ، حملے میں چار ایف سی اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ ژوب میں پیش آیا ، اہلکار پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب میں مصروف تھے کہ سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، ایف سی کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔شہداءمیں حوالدار نور زمان ، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے واقعے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب کا کام ہر صورت مکمل ہوگا، دہشت گرد پاک افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ۔

مزید :

اہم خبریں -