پی ٹی آئی مافیا اربوں روپے کمانے کیلئے گندم ذخیرہ کر رہی ہے، شیر ی ر حمان 

پی ٹی آئی مافیا اربوں روپے کمانے کیلئے گندم ذخیرہ کر رہی ہے، شیر ی ر حمان 
پی ٹی آئی مافیا اربوں روپے کمانے کیلئے گندم ذخیرہ کر رہی ہے، شیر ی ر حمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینٹر شیر ی رحمان نے حکومت کی جانب سے گندم خریداری کے منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مافیا اربوں روپے کمانے کے لئے ضروری اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کررہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیر ی رحمان کا کہنا تھا کہ چونکانے والی بات ہے کہ تباہی سرکار 1.2 ڈالربلین کی گندم درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ واضح ہے کہ پی ٹی آئی مافیا اربوں کمانے کے لئے ضروری اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہے۔ ماضی میں مقامی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کبھی بھی کسی حکومت نے گندم اور چینی درآمد نہیں کی۔ 

ایک اورپیغا م میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گندم کی کٹائی ابھی مکمل ہوئی ہے، مئی میں گندم درآمد کرنے کا مطلب ملک میں پورا سال گندم بحران رہے گا۔ ابھی مقامی گندم کی مارکیٹ میں رسائی یقینی بنائی جاتی۔ غذائی درآمدی بل اس سال 55 فیصد بڑھ کے 6.12 بلین ڈالر تک پہنچھا ہے جس کی بنیادی وجہ چینی اور گندم کی درآمد ہے۔

مزید :

قومی -