کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے مگر مودی سرکار کا رویہ بے رحمانہ ہے ، مشعال ملک

کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے مگر مودی سرکار کا رویہ بے رحمانہ ہے ، مشعال ملک
کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے مگر مودی سرکار کا رویہ بے رحمانہ ہے ، مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کورونا سے صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے مگر بھارتی حکومت کا رویہ بے رحمانہ ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں جبکہ 2500سے زائد کشمیری مہلک وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں ،آج چار ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے، مقبوضہ کشمیر میں ہیلتھ کی سہولیات موجود نہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کل 250 وینٹیلیٹرز موجود تھے جو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کردیے،مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے۔ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی۔ دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔