اداکارہ ایمن اور منال نے عید کے کپڑوں کا مسئلہ حل کر لیا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور جڑواں بہنوں ایمن اور منال خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہیں۔
اداکارہ منال خان نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی نئی عید کلیکشن کے لیے بہن ایمن خان کے ساتھ ہونے والے فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں شئیر کی ہیں ۔
دونوں نے جدید ڈیزائن کے روایتی ملبوسات زیب تن کیے تصویریں شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
ان تصویروں میں دونوں بہنوں کو مختلف قسم کے پاکستانی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان کی نئی کلیکشن کا حصہ ہیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کو صرف ایک دن میں 1 لاکھ34ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں ۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
اس کے علاوہ ایمن اور منال کی تعریف کرنے سے بھولی سی نظر آنے والی پاکستانی اداکارہ اریج فاطمہ بھی خود کو نہ روک سکیں ۔
اریج فاطمہ نے دونوں بہنوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھ کہ ’بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘