نواز شریف کی جائیداد ضبطی کیخلاف مریم و دیگر کی درخواستوں پر سماعت 17مئی تک ملتوی 

نواز شریف کی جائیداد ضبطی کیخلاف مریم و دیگر کی درخواستوں پر سماعت 17مئی تک ...
نواز شریف کی جائیداد ضبطی کیخلاف مریم و دیگر کی درخواستوں پر سماعت 17مئی تک ملتوی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف کی جائیداد ضبطی کے خلاف مریم نواز ، یوسف عباس اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، نیب کی جانب سے آج بھی جواب جمع نہ کرایا گیا اور عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی گئی ۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ درخواستوں پر بحث کر لیں ، ہم دلائل دیتے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیب پہلے دیگر درخواستوں پر جواب جمع کرائے ۔

عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17مئی تک ملتوی کردی۔نیب مریم نواز کی درخواست پر پہلے ہی جواب جمع کرا چکا ہے ۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے توشہ خانہ ریفرنس میں ضبط جائیداد سے حصہ لینے کے لیے درخواست دی تھی، یہ پراپرٹی مری ایبٹ آباد میں ہے، جسے احتساب عدالت ضبط کر چکی ہے۔

مزید :

قومی -