خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز میں نمایاں کمی

خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز میں نمایاں کمی
خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز میں نمایاں کمی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر7.1 فیصد تک آگئی جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدا د بھی 11ہزار76 رہ گئی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 1ہزار769 مریض داخل ہیں اور مزیدمریضوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلئے مجموعی طور پر344 وینٹی لیٹراور 293آئی سی یو بیڈزہیں۔مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 78مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 170مریض آئی سی یوز میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق ہسپتالوں میں داخل کورونا کے 946 مریض ایچ ڈی یوز میں اور 607مریض آئیسولیشن میں ہیں، گزشتہ 7 روز کے دوران مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح بونیر میں 25 اور مردان میں 20فیصدرہی۔

مزید :

قومی -