کراچی،گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 دہشتگرد گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) پہلوان چورنگی گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا ہے۔ دہشت گرد رینجرز کی چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔