شہباز شریف کی پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخاب میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

شہباز شریف کی پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخاب میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
شہباز شریف کی پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخاب میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پی پی 84کے ضمنی انتخاب میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خوشاب والے ووٹ کو آئینی حق، قومی جذبے اور سمجھداری سے سوچ کر استعمال کریں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اورپنجاب کی ترقی کو ووٹ دیں ، ملک وارث کلو مرحوم کے باصلاحیتبیٹے ملک معظم کلو کو ووٹ دیں ،ڈسکہ والے جذبے سے خوشاب کے عوام گھروں سے نکلیں اور شیرپر مہر لگائیں ۔

شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے بے ضابطگیوں کی روک تھام اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ افراط زر کا دوبارہ دو ہندسوں میں جانا، ایک کلو چینی کی جستجو میں دربدر ہوتے عوام، لوگوں کی آمدن میں کمی نئے پاکستان کی لائی تباہی بیان کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ تین سال کی حکومتی مدت پوری ہو رہی ہے اور ابھی تک کابینہ کی تبدیلی جاری ہے اور گھسی پٹی فرسودہ اور بے عمل کھوکھلی بیان بازی ہو رہی ہے۔

مزید :

قومی -