خلیل الرحمان قمر کے ساتھ شادی کی افواہوں پر اداکارہ ایشل فیاض نے آخر کار خاموشی توڑ دی

خلیل الرحمان قمر کے ساتھ شادی کی افواہوں پر اداکارہ ایشل فیاض نے آخر کار ...
خلیل الرحمان قمر کے ساتھ شادی کی افواہوں پر اداکارہ ایشل فیاض نے آخر کار خاموشی توڑ دی
سورس:   Instagram/ieshalworld

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی فلم ’ کاف کنگنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایشل فیاض کی مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کرتی رہیں لیکن آخر کار انہوں نے اب اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تردید کی اور ساتھ ہی وضاحت جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشل فیاض نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے خلیل الرحمان قمر سے شادی کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ جانتا ہے  کہ میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں کس نے پھیلائیں مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں۔ایشل نے کہا جب میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں پھیلیں تو میں ڈر گئی تھی اور میں اپنے کمرے میں اکیلے بیٹھ کر رو رہی تھی لیکن مجھے میری والدہ نے سمجھایا ڈر کے بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا لوگوں کے سامنے جاؤ اور وضاحت دو جس کے بعد میں نے انٹرویو میں ان تمام افواہوں کو جھوٹا قرار دیا۔

اداکارہ ایشل نے کہا خلیل الرحمان قمر میری فیملی کی طرح ہیں اور ان کی اہلیہ بہت غصے والی ہیں جب میری اور خلیل صاحب کی شادی کی افواہیں پھیلیں تو ان کی بیوی نے بہت سارے بلاگرز کو یہ جھوٹی افواہیں پھیلانے کے لیے ڈانٹا تھا۔ایشل فیاض نے جھوٹی افواہیں پھیلنے کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا پہلے زندگی بہت آسان تھی لیکن سوشل میڈیا کے فعال ہونے کے بعد لوگ منفی ہوگئے ہیں اور دوسروں کو پریشان کرتے ہیں۔ ایشل کے برابر میں ہی بیٹھی اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ سوشل میڈیا انسانوں کو ذہنی ٹارچر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل اداکارہ ایشل فیاض اور خلیل الرحمان قمر کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں بعد میں دونوں کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کردی گئی تھی۔ ایشل فیاض نے خلیل الرحمان قمر کی لکھی ہوئی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا اس فلم کی ہدایات بھی خلیل الرحمان نے ہی دی تھیں۔

مزید :

تفریح -