گورنر سندھ عمران اسماعیل کا این اے 249 میں ری الیکشن کا مطالبہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا این اے 249 میں ری الیکشن کا مطالبہ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا این اے 249 میں ری الیکشن کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 249میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ الیکشن کروانا چائیے ،ڈسکہ میں 20پولنگ پر دھاندلی ہوئی وہاں بھی ووٹنگ ہونی چاہیے تھی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہپاکستان جیسا ملک مکمل لاک ڈاﺅن کا متحمل نہیں ہو سکتا ، وزیراعلیٰ سندھ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جارہا ،فواد چودھری ہماری مدد کرناچاہتے ہیں ،سندھ میںکورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ۔حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کے قدم مضبوط ہیں، 2023سے 2028 کا دور بھی پی ٹی آئی کا ہی ہوگا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ جیک آباد منصوبے کا وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے ،منصوبے کے تحت3لاکھ لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔ سندھ میں سرکاری سکولوں کی حالت توجہ کی متقاضی ہے،سب 
تعلیمی صورتحال سے واقف ہیں،صوبے میں بچے اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر ہائر ایجوکیشن تک پہنچتے ہیں۔

مزید :

قومی -