آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، بابراعظم کی تین درجے تنزلی ، کونسے نمبر پر چلے گئے ؟ جانئے 

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، بابراعظم کی تین درجے تنزلی ، کونسے ...
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، بابراعظم کی تین درجے تنزلی ، کونسے نمبر پر چلے گئے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں شائقین کرکٹ کیلئے افسردہ خبر آ گئی ہے کیونکہ کپتان بابراعظم کی تین درجے تنزلی ہو گئی ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ ریکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے رشباہ پانٹ نے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بدستور پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ہی سٹیو سمتھ ، تیسرے پر نیوزی لینڈ کے ہی مارنس براجمان ہیں ۔ جوئے روٹ چوتھے اور ویرا ت کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں ۔
بہترین ٹاپ ٹین باولرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے ، باولرز میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز ہیں جبکہ آل راونڈر کی فہرست میں پہلی پوزیشن ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے سنبھال رکھی ہے ۔

مزید :

کھیل -