رضاربانی نے یورپی یونین میں پاکستان مخالف قرارداد پرتحریک التوا جمع کروادی 

رضاربانی نے یورپی یونین میں پاکستان مخالف قرارداد پرتحریک التوا جمع کروادی 
رضاربانی نے یورپی یونین میں پاکستان مخالف قرارداد پرتحریک التوا جمع کروادی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے یورپی یونین میں پاکستان مخالف قراردادپرتحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کر اتے ہوئے کہا ہے کہ اگریورپ انسانی حقوق اورآزادی اظہار کاقلعہ ہے تو اسکی پاکستان کےخلاف قراردادامتیازی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رضاربانی کا کہنا تھا کہ بھارت1947سے مقبوضہ کشمیرکی عوام کے بنیادی حقوق سلب کررہا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں تاریخ کاطویل ترین کرفیو 630دن سے ہے ،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے اور کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کررہا ہے اور مذہبی اقلیتوں کودبا رہا ہے، بھارت جنسی زیادتی کو بطورہتھیاراستعمال کررہا ہے،گزشتہ 2برس میں کشمیر ی عوام کی نسل کشی کی گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بچوں پرپیلٹ گن استعمال کی جارہی ہے،لیکن بھارت کےخلاف کوئی قرارداد منظور نہیں ہوئی۔

سابق چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ مغرب کے اس دہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف منظور ہونے والی قراردارمغرب کے اسلاموفوبیا کے ایجنڈے کے مطابق ہے۔

مزید :

قومی -