کورونا وائرس کے باوجود معیشت بہترہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

کورونا وائرس کے باوجود معیشت بہترہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
کورونا وائرس کے باوجود معیشت بہترہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری ہوئی ہے اور برآمدات میں اضافہ معیشت کی بہتر کارکردگی ظاہر کرتا ہے۔
نجی ٹی و ی ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت منصفانہ کاروباری ماحول اور پائیدار معیشت کے لیے پرعزم ہے اور کاروباری اور کمزور طبقات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کی کاروباری عالمی درجہ بندی 136 ویں سے 108 کی پوزیشن تک پہنچ گئی، بزنس کمیونٹی ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے فعال کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران ملک کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی برآمدات گزشتہ 10 ماہ میں 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، ٹیکس محصولات کے 3.6 کھرب کے ہدف سے 143 ارب زائد وصولیاں ہوئیں۔

مزید :

قومی -