پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخاب کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ،یہ نشست کس پارٹی کے نام رہی ؟ سیاسی میدان سے بڑی خبر آگئی
خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن کاغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگیا جس کے مٍطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد معظم کلو نے میدان مار لیا ہے ۔صحافی مرتضی علی شاہ کے مطابق تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ( ن) کے امیدوار محمد معظم شیر کلو نے74ہزار 165 ووٹ لےکرکامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی حسین خان بلوچ 63ہزار 569 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔مسلم لیگ ن کے امید وار نے 10ہزار 596ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ۔
اس سے قبل خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال سنبھالنے کیلئے 2 ہزار 880 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 600 جوان سیکیورٹی پر مامور کئے گئے تھے۔حلقے میں 229 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔ اس نشست پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے معظم شیر اور پی ٹی آئی کے علی حسنین میدان میں اترے ہیں۔پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یاد رہے یہ سیٹ ن لیگ کے وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس حلقہ سے 66ہزار459 جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 60ہزار 19 ووٹ حاصل کیے تھے۔