سپائسی چکن پراٹھا بنانے کی ترکیب

سپائسی چکن پراٹھا بنانے کی ترکیب
سپائسی چکن پراٹھا بنانے کی ترکیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اجزاء

میدہ دو کپ 

آٹا ڈیڑھ کپ

نمک حسبِ ذائقہ

بیکنگ پائوڈرایک چائے کا چمچ

آئسنگ شوگردو کھانے کے چمچ

کلیریفائڈ بٹر (مکھن)ایک کپ

انڈہ ایک عدد

مایونیزآدھا کپ

لیوک وارم مل کحسبِ ضرورت

تیل دو کھانے کے چمچچ

کنڈھائی سو گرام

لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

نمک حسبِ ذائقہ

سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

چکن پاؤڈرایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا زیرا ایک چائے کا چمچ

ترکیب

ایک ییالے میں میدہ، آٹا، نمک، بیکنگ پائوڈر اور آئسنگ شوگر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں کلیریفائڈ بٹر ڈال کر خستہ ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس گندھے ہوئے آٹے میں انڈا اور مایونیز ڈالیں اور تمام اجزا کو یکجان کرلیں۔ اب اس میں دودھ ڈال کر مزید گوندھیں تاکہ پراٹھے کے لیے مطلوبہ معیار کا آٹا بن جائے۔ گوندھیں اور اسے 20 منٹ تک ایک طرف رکھ دیں۔

چکن کی بھرائی تیار کرنے کے لیے، ایک پین میں دو چمچ تیل ڈالیں اور اس میں چکن شامل کریں۔ اب اسے چکن کی رنگت تبدیل ہونے تک بھونیں۔ اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ، چکن پائوڈر، گرم مسالا، پسی ہوئی لال مرچ اور پسا ہوا زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اس میں چیڈرچیز ملائیں اور چند منٹ تک پکائیں۔

آٹا لیں اور پیڑے بنائیں۔ بیلن کا استعمال کرتے ہوئے ان پیڑوں کو چپٹا کرلیں۔ اب اس پر کلیریفائڈ بٹر لگائیں،  اب اسے ایک سائیڈ سے دوسری سائیڈٖ تک رول کریں اور اسی طرح رول کرتے کرتے تھوڑا پھیلالیں۔ پراٹھے کے آٹے کو ایک بار پھر اکھٹا کریں اور یکساں طور پر رول کریں۔ چپٹے پراٹھے میں چکن کی بھرائی کریں اور موزاریلا چیز ڈالیں۔ اس کے اوپر ایک اور پراٹھا رکھیں اور سائیڈوں کو سیل کردیں۔ پراٹھے کا سائز بڑھانے کے لیے آہستگی سے رول کریں۔

توے کو گرم کریں اور اس پر پراٹھا رکھیں۔ پراٹھے کو ایک طرف سے اچھی طرح پکائیں اور پھر دوسری طرف کو پکانے کیلئے اسے پلٹائیں۔ پکانے کے دوران اس پر تھوڑا تھوڑا گھی ڈالتے رہیں اور دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح پکا لیں۔ مزے دار سپائسی پراٹھا تیار ہے۔

مزید :

Ramadan -پکوان -