ون بائٹ پاپڑی بنانے کا طریقہ

ون بائٹ پاپڑی بنانے کا طریقہ
ون بائٹ پاپڑی بنانے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اجزاء

چھنا ہوا میدہ دو کپ

کلونجی ایک کھانے کا چمچ

گھی دو کھانے کے چمچ

ابلے ہوئے آلودو سے تین عدد

کٹی ہوئی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ

چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

املی کی چٹنی ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

نمک، ابلے ہوئے چنے ، ٹماٹر کے چھوٹے ٹکڑے، پیاز کٹی ہوئی، دال سیو، کٹا ہوا دھنیا، یہ تمام چیزیں حسب ِ ذائقہ و حسبِ ضرورت لیں

ترکیب

ایک بڑے پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کر ملالیں، پھر اس میں کلونجی اور گھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔اب اس میں پانی ڈال کر گوندھ لیں اور بعد میں استعمال کرنے کے لیے پلاسٹک شیٹ سے ڈھک کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

آلوئوں کو اچھی طرح کچل لیں۔اب اس میں کٹی ہوئی سرخ مرچ، چاٹ مسالا، املی کی چٹنی، لیموں کا رس اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔

اب میٹھی دہی بنانے کے لیے ایک پیالے میں دہی ڈالیں اس میں چینی شامل کریں اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور بعد میں استعمال کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔

پاپڑی بنانے کے لیے گندھے ہوئے میدے سے روٹی بنائیں۔ اب ایک گول کپ کے زریعے کاٹ کر روٹی کے اندر سے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں نکال لیں۔ ایک کڑاھی میں تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور تمام کٹی ہوئی ٹکیاں اس میں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک تل لیں۔

اب تلی ہوئی پاپڑی کو آلوئوں کے آمیزے سے بھریں، پھر اس پر ابلے ہوئے چنے ڈالیں، کٹے ہوئے ٹماٹر اور پیاز بھی ڈال دیں، پھر اس پر املی کی چٹنی اور میٹھی دہی ڈالیں، دال سیو اور کٹے ہوئے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -