آرمی چیف کے بعد حکومتی وفد بھی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگیا

آرمی چیف کے بعد حکومتی وفد بھی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگیا
آرمی چیف کے بعد حکومتی وفد بھی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کاپہلا حکومتی وفد سرکاری دورے کے لیے اسلام آباد سےسعودی عرب روانہ ہوگیا ہے۔
روانہ ہونے والے وفدمیں قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی دفاع کےچیئرمین امجد خان نیازی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم،علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگر شامل ہیں۔وفدکی سعودی عرب میں بلین ٹری سونامی منصوبےسے متعلق کل(جمعرات کو) اہم ملاقاتیں ہونگی۔کورونا کے باعث پاکستان کےحکومتی وفود دو سے تین مراحل میں سعودی عرب پہنچیں گے۔آرمی چیف گزشتہ روز (منگل کو)سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچے تھے۔

مزید :

قومی -