اپنا گھر خواب کی تکمیل ، پنجاب کی 39تحصیلوں میں 41مقامات پر 10ہزار سستے گھر کتنی مدت میں مکمل ہوں گے؟فرخ حبیب نے خوشخبری سنا دی 

اپنا گھر خواب کی تکمیل ، پنجاب کی 39تحصیلوں میں 41مقامات پر 10ہزار سستے گھر ...
اپنا گھر خواب کی تکمیل ، پنجاب کی 39تحصیلوں میں 41مقامات پر 10ہزار سستے گھر کتنی مدت میں مکمل ہوں گے؟فرخ حبیب نے خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ’اپنا گھر خواب کی تکمیل‘ کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی دن رات محنت سے حقیقت میں بدل دیاہے۔

اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ اپنا گھر خواب کی تکمیل کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی دن رات محنت سےحقیقت میں بدل دیاہے،پہلےمرحلہ میں پنجاب کی39تحصیلوں میں41مقامات پر10ہزار سستے گھر ایک سال کی مدت میں مکمل ہونگے۔وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان (کل)جمعرات کولاہور میں رائے ونڈ سمیت10تحصیلوں میں بیک وقت تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔