تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کورونا میں مبتلا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
دعا بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ دو تین روز سے بخار تھا اور ان کی سونگھنے کی حس متاثر تھی جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔
دعا بھٹو نے کہا " آپ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ جلدی صحتیابی کیلئے دُعا کریں اور اللہ مجھے اس سے لڑنے کی ہمت دے، آمین۔"
مجھے دو تین دن سے بخار اور سونگھنے کی حس محسوس نہیں ہورہی تھی تو میں کرونا کا ٹیسٹ کروا لیا جس کی آج رپورٹ مثبت آئی ہے اپ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ جلدی صحتیابی کیلئے دُعا کریں اور اللہ مجھے اس سے لڑنے کی ہمت دے آمین pic.twitter.com/4G6YUuklpm
— Dua~Bhutto (@DuaBhuttoPTI) May 5, 2021