بھارتی میڈیا نے آئی پی ایل حکام کے غیرسنجیدہ رویے کو بے نقاب کردیا 

بھارتی میڈیا نے آئی پی ایل حکام کے غیرسنجیدہ رویے کو بے نقاب کردیا 
بھارتی میڈیا نے آئی پی ایل حکام کے غیرسنجیدہ رویے کو بے نقاب کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا نے کرکٹ کے میگا ایونٹ میں انڈین پریمئر لیگ( آئی پی ایل) حکام کے غیرسنجیدہ رویے کو بے نقاب کردیا ہے,دلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار ٹیموں کو اپنی مرضی سے پریکٹس کلب لے گئے,دلی کے کلب میں ٹیموں کی پریکٹس کے دوران کلب عہدیداران کے رشتے دار بھی موجود تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز بنوانے کی کوششیں بھی کیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے دوران کرکٹرز کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی دی گئی، ٹیموں کو ایئرپوٹ پر خصوصی ایکسس نہیں ملا، پلیئرز ٹرمینل میں بیٹھے،چنئی کے کوچ اور سپورٹ سٹاف کو ایئرپورٹ ٹرمینل میں کورونا وائرس ہوا۔رپورٹ کےمطابق دراصل بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نےاس بار غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل نہیں کی تھی اور بائیو سیکیورببل کی ذمے داری ٹیموں پر چھوڑی تھی۔

مزید :

کھیل -