میڈرڈ صوبائی الیکشن پاپولر پارٹی نے میدان مار لیا،مزدوروں کی حامی جماعت کی ناقص کارکردگی، سربراہ کی سیاست سے کنارہ کشی 

میڈرڈ صوبائی الیکشن پاپولر پارٹی نے میدان مار لیا،مزدوروں کی حامی جماعت کی ...
میڈرڈ صوبائی الیکشن پاپولر پارٹی نے میدان مار لیا،مزدوروں کی حامی جماعت کی ناقص کارکردگی، سربراہ کی سیاست سے کنارہ کشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا(ارشد نذ یر ساحل )سپین کے صوبے میڈرڈ کے علاقائی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں نے میدان مار لیاہے۔ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں پاپولرپارٹی(پے پے) نے 69، جبکہ دائیں بازو کی سخت گیر جماعت بوکس نے 13 سیٹیں حاصل کیںجس کے بعد دونوں جماعتوں کی سیٹوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب بائیں بازو کی سوشلسٹ جماعت پسوئے نے 25، ماس مادرید 24، پودیموس 10 سیٹیں حاصل کرسکی جن کی کل ملا کر تعداد 59 بن رہی ہے جو کہ حکومت بنانے کے لیے ناکافی ہے۔
منگل کے روز ہونے والے انتخابات میں ٹرن آوٹ 2019 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس زیادہ ریکارڈ کیاگیا۔اسابیل آیوسو کو حکومت بنانے کے لیے صرف بوکس کی حمایت درکار ہو گی۔ انتخابی نتائج کے بعد بوکس کے سربراہ سانتیاگو آباسکل نے حکومت میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کی سیٹیں پے پے کے لیے ہوں گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈرڈ کے انتخابات سپین کے مستقبل کے انتخابات پر بھی اثر انداز ہوں گے۔ دوسری جانب ناقص کارکردگی کے باعث مزدوروں کے حامی پودیموس کے سربراہ پابلو اگلیسیا نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیاہے۔