حریت رہنمااشرف صحرائی کے انتقال پر سید علی گیلانی کا پیغام بھی سامنے آگیا
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ محمد اشرف صحرائی کی موت ایک زیرحراست قتل ہے، جسکے لئے بھارتی حکمران براہ راست ذمہ دار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے ہر زندگی کوموت کا ذائقہ چکھنا ہے،اس پیرانہ سال میں جب عمر بھر کا ساتھی اور راہ وفا کا ہمراہی داغ مفارقت دیکر اس جہان فانی سے کوچ کرتا ہے آنکھیں آنسو بہانے کی بجائے خشک ہوجاتی ہیں،لب الفاظ کہنے کی بجائے سل جاتے ہیں۔کشمیر کی زمین آج ایک مایہ ناز فرزند سے محروم ہوگئی۔
سید علی گیلانی نے کشیمری عوام سے اشرف صحرائی کے جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل بھی کی۔اشرف صحرائی دو سال سے بھارتی قید میں تھے جبکہ ان کے بیٹے جنید صحرائی کو بھی کچھ عرصہ قبل بھارتی فوج نے شہید کردیا تھا۔
محترم محمد اشرف صحرائی صاحب کی موت ایک زیرحراست قتل ہے جسکے لئے بھارتی حکمران براہ راست زمہ دار ہیں۔ pic.twitter.com/954mIRpupz
— Syed Ali Geelani (Official) (@GeelaniOfficial) May 5, 2021