این اے 249 کے منظور شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل (جمعرات کو) ہوگی 

این اے 249 کے منظور شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل (جمعرات کو) ہوگی 
این اے 249 کے منظور شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل (جمعرات کو) ہوگی 
سورس:   File Photo

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنرکے فیصلے کے بعد این اے 249 کے منظور شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل (جمعرات) چھ  مئی کو جی سی ٹی کالج سائٹ میں ہوگی۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق  این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا عمل صبح نو بجے شروع کیا جائے گا، 276 پولنگ سٹیشنز پر کاسٹ کیے گئے تمام منظور شدہ ووٹ دوبارہ گنے جائیں گے، دوبارہ گنتی کے عمل کی نگرانی ریٹرننگ افسر سجاد خٹک اور ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد کرینگے۔دوسری طرف ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جمعرات کو این اے 249 میں دوبارہ کی جانے والی گنتی کے حوالے سے جاری ہونے والے حکم نامے کے تحت بیلٹ پیپرز دوبارہ گنے جائیں گے،اسی گنتی کے تحت دوبارہ نتیجہ مرتب کیا جائے گا اور ریٹرننگ آفیسر غیر حتمی نتیجے کا اعلان کریں گے، ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن کو نتیجے سے آگاہ کریں گے جس کے بعد حتمی نوٹی فیکیشن جاری ہوگا۔

یاد رہے کہ این اے 249 میں کاسٹ کیے گئے مجموعی ووٹوں کی تعداد 72471 تھی جن میں سے 731 ووٹ کو مسترد قرار دے کر 72749 ووٹ کو درست قرار دیا گیا تھا، ووٹوں کا تناسب 21.64 فیصد رہا تھا۔ نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کے مقابلے میں 683 ووٹ سے شکست ہوئی تھی ۔چیف الیکشن کمشنرنے مسلم لیگی امیدوارمفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست پرسماعت کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو 64 حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں تاہم  فریقین کے دلائل سننے کے بعدالیکشن کمیشن نے 27 حلقوں میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -