نادرا کا ملازم ہی فنگر پرنٹس فروخت کرنے میں ملوث نکلا، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

نادرا کا ملازم ہی فنگر پرنٹس فروخت کرنے میں ملوث نکلا، سنسنی خیز انکشافات ...
نادرا کا ملازم ہی فنگر پرنٹس فروخت کرنے میں ملوث نکلا، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے نے پیسے لیکر شہریوں کے فنگر پرنٹس فروخت کرنے والے نادرا کے ملازم کو گرفتار کیا ہے۔
لاہور: شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان سمز فروخت کرنے والوں کو بیچنے والا نادرا کا ملازم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرکے نادرا کے ملازم سمیت 5 افراد کو گرفتار  کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف کمپنوں کی موبائل فون، متعدد ایکٹو سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ شکایت کی بنا پر عمل میں لائی گئی۔نادرا کا ملازم شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی انگلیوں کے نشان موبائل سمیں فروخت کرنے والوں کو دیتا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر سائبرکرائم نے 2500 افراد کی انگلیوں کے نشان اسکین اور نادراکےفارم بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔یہ سمیں بعد میں مختلف سنگین جرائم کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔ گرفتار افراد میں وقار علی،عاقب علی، راشد جاوید، عرفان اور محمد وقاص شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -