بھارتی مسلمان ٹرک ڈرائیور  امارات میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

بھارتی مسلمان ٹرک ڈرائیور  امارات میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
بھارتی مسلمان ٹرک ڈرائیور  امارات میں راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے والے بھارتی مسلمان شہری کی راتوں رات قسمت بدل گئی۔ عجمان میں ملازمت کرنے والے مجیب چراتھڑی نے 12 ملین درہم  (تقریباً 60 کروڑ 66 لاکھ روپے پاکستانی) کا بگ ٹکٹ رافل جیت لیا۔

مجیب نے 22 اپریل کو یہ ٹکٹ خریدا تھا جس کا ڈرا عید کے دوسرے روز ہوا ۔ مجیب کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں  رنگ لائی ہیں۔ " میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا، میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں۔"

مجیب کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور انہوں نے 1996 میں سعودی عرب سے نوکری کا آغاز کیا تھا۔ سنہ 2006 میں وہ متحدہ عرب امارات آگئے  اور دہائیوں کی محنت کے بعداب  جا کر ان کی قسمت چمکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -عرب دنیا -