مساج سنٹر کا جھانسہ دے کر آدمی اغوا، تشدد کرکے اتنی رقم لوٹ لی کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

مساج سنٹر کا جھانسہ دے کر آدمی اغوا، تشدد کرکے اتنی رقم لوٹ لی کہ آنکھیں کھلی ...
مساج سنٹر کا جھانسہ دے کر آدمی اغوا، تشدد کرکے اتنی رقم لوٹ لی کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں
سورس: Creative Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی   (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں مساج سنٹر کا جھانسہ دے کر ایشیائی باشندے کو لوٹنے والے افریقی شہری کو تین برس قید کی سزا سنادی گئی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ایشیائی باشندے نے فیس بک پر مساج سنٹر کا اشتہار دیکھا اور مساج کرانے پہنچ گیا۔ وہاں اسے ایک افریقی شہری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اپارٹمنٹ میں قید کرلیا۔ ملزمان نے شہری سے اس کا بٹوہ اور موبائل فون چھین لیے اور تشدد کے ذریعے اسے اپنے کارڈ کا پن کوڈ بتانے پر مجبور کیا۔ 
ملزمان متاثرہ شخص کو باندھ کر باہر گئے اور چند گھنٹوں کے بعد واپس آئے اور بٹوہ اور موبائل فون اس کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص نے بڑی مشکل سے اپنے آپ کو آزاد کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ ملزمان نے اس کے بینک کارڈ کے ذریعے 66 ہزار درہم ( تقریباً 33 لاکھ 36 ہزار روپے پاکستانی) روپے کی خریداری کی ہے۔ متاثرہ ایشیائی شہری کی درخواست پر پولیس نے افریقی شہری کو گرفتار کرلیا جس کو عدالت نے تین برس قید اور 67 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -