معاشقے کا شبہ ، بھائی نے بہن کی جان لے لی
ساہیوال (ویب ڈیسک) بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس حکام کے مطابق بھائی کو شادی شدہ بہن پر کسی اور سے معاشقے کا شبہ تھا، جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیو ز کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال کے علاقے تھانہ کسوال کی حدود میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کسووال پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔