لاہور قلندرز نے سپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا

لاہور قلندرز نے سپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک ...
لاہور قلندرز نے سپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ ساتویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں سپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معاہدے کے تحت دبئی کی کمپنی جدید تقاضوں کے مطابق لاہور قلندرز کو سہولیات فراہم کرے گی جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ٹریننگ پروگرامز، ان کی غذائی ضروریات، اعصابی مضبوطی اور علاج معالجے کی سہولیات بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جارج جان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جدید ترین سپیشلسٹ سپورٹس سینٹر قائم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -