ادیتی راؤ حیدری نے لگژری کار خرید لی

ادیتی راؤ حیدری نے لگژری کار خرید لی
ادیتی راؤ حیدری نے لگژری کار خرید لی
سورس: Instagram/aditiraohydari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ، رقاصہ اور گلوکارہ ادیتی راؤ حیدری لگژری کار اوڈی کا جدید ماڈل خریدنے والی سلیبریٹیز میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ایک کروڑ (بھارتی روپے) سے زیادہ مالیت کی نئی اوڈی کیو سیون ایس یو وی خرید لی ہے۔

کار کی چابی کی وصولی کے موقع پر کار برانڈ کے ممبئی ویسٹ میں واقع شو روم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ سرخ لباس میں ملبوس ہیں اور کار کی چابی اور گلدستہ وصول کررہی ہیں۔

8fa8503d7a34177134d51e01e81bd512

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران بالی ووڈ کے جن دیگر سلیبریٹیز نے اوڈی کی جدید ماڈل کی کار خریدی ہے، ان میں شانیا کپور، تیجاسوی پرکاش اور اتھیا شیٹھی شامل ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ سلیبریٹیز میں یہ کار کافی پسند کیا جاتی ہے۔

مزید :

تفریح -